Friday 6 March 2020

دعا محبت

یہ بھی تو محبت ہے
دعا سے دعا کا تعلق اور دعا کے تحت دل سے دل کا تعلق کہ دعا دینے والے دعا مانگنے والے کسی کو اپنی دعا کا حصہ بنانے والے اور کسی خاص دعا کا حصے دار بننے والے ۔۔ سب ہی ایک تسبیح میں پروئے اور یہ تسبیح ہے محبت۔۔۔

Sunday 7 April 2019

عاجزی کا اوڑھنا

دنیا کی دولت و آرام جتنا مرضی پاس ہو، جب تک سکونِ قلب نہیں تو سب بے کار ہے۔
ایمان کی دولت ہو اور باقی کچھ بھی پاس نہ ہو تو سکونِ قلب کی بہتات ہی بہتات۔
محلوں میں رہنے والے کبھی اس بے فکری سے نہیں رہ سکتے جیسی بے فکری سے ایک سادہ فقیر، سرہانے اینٹ رکھ کر درخت کی گھنی چھاؤں میں بیٹھا رہتا ہے۔
توکل علی اللہ بھی کسی کسی کے نصیب میں آتا ہے۔ وہ جو اپنی ذات، اپنی میں کو تیاگ دیتا ہے، وہی رب کو پا لیتا ہے۔
عاجزی کا اوڑھن  رب کے سامنے بچھا لیں تو نہ صرف دنیا میں معتبری نصیب ہو جاتی ہے بلکہ آخرت میں بھی سرخروئی حاصل ہوتی ہے۔

Thursday 21 March 2019

کلکاری

دکھوں کا گھپ اندھیرا ہوجاۓ تو آنکھوں کی برسات ایسے ہی باہر کے ہر منظر کو دھندلا دیتی ہے کہ جیسے کچھ بھی واضح نہیں کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا اور پھر جب یہ برسات تھمتی ہے توخوشی کی چڑیاں بولنے لگتی ہیں۔ اور منظر صاف ہوجاتے ہیں۔ دکھ کا بادل چھٹ جاتاہے اپنی گرج کے ساتھ تکلیف کی کڑک بھی تھم جاتی ہے اور پھر وجود  شفاف ہوجاتا ہے اور دل رب سوہنے کی رحمت سے معصوم بچے کی طرح  کلکاریاں مارتا  ہے۔
سُمیریات 

خود احتسابی

خاموشی اور مسکراہٹ
در گزر اور عفو
تجسس اور ٹوہ نہ کرنا
حتیٰ الارادہ خود کو کسی بھی ذات سے لاتعلق معاملے سے لا تعلق رکھنا۔
انسان کا معاملہ اللہ کے ساتھ زیادہ نازک اور احتیاط پسند  ہےاور اللہ کی پسند نا پنسد کے کلی تابع ہے نہ کہ کسی بھی انسان کے۔
اللہ کے سامنے چونکہ چنانچہ نہیں چلے گا۔
خود احتسابی ہر پل ہر لمحہ ،ہرانسان کا مطمع نظر ہونا چاہئے۔
اچھی بات کہنا اور اسکو شخصیت کا حصہ بنانا بہت صبر طلب اور خود شناسی و عاجزی کا متقاضی ہے۔
ذاتی طور پر کسی سے بھی کچھ کہتی ہوں یا کچھ پڑھتی ہوں تو سب سے پہلے وہ عیب خود مین ٹٹلوتی ہوں کہ مین کہاں کھڑی ہوں ۔۔یہ بات میرے منہ پر کل جب روز حساب ماری جاۓ گی تو کس سے داد طلب کروں گی؟ ۔۔سوشل میڈیا پر کس سے اس پوسٹ پر لائک کمنٹ لوں گی؟۔۔۔۔
 بس اسی لیۓ تھا تیرا عمل؟ 
خود کیوں نہ کیا وہ سب جو کہا یا لکھا۔۔
قول وعمل کی استقامت ہر ایک کو کب عطا ہوتی ہے؟
لیکن۔۔۔
 کوشش کوشش کوشش
ایک رتی بھر شاید کامیابی نصیب ہو ہی جاۓ ۔
اللہ تو اتنا وسعت والا کہ وہ بس کن کہے گا "فیکون" کی عطا ہوجاۓ گی۔
اس سوچ سے شاید کچھ زنگ آلود قفل کھل جائیں، شاید عمل کی عطائیں ہوجائیں۔
شاید۔۔۔۔
سُمیریات

Saturday 29 September 2018

اللہ الرزاق

ہر انسان کا رزق مقرر..یہ رزق صرف کھانا پینا ہی نہیں..پہننا, اوڑھنا,بولنا,دھوپ,چھاؤں,سفر,وحضر,دوست احباب,غمی,خوشی,محبت نفرت,ملنا بچھڑنا,شادی,اولاد,,ہجر و فراق,کون کس سے کب ملے کب بچھڑے. کہاں کتنا ٹھہرنا اور کس وقت کوچ کر جائے..سب کے سب رزق ہیں اور یہ اللہ ہے جو یہ سب مقرر کرتا ہے میرے آپ کے کسی کے اختیار میں نہیں تو پھر ہم ایک دوسرے کے معاملات کی کرید کیوں کریں..جو خوشی جو عزت جو سکون کی صورت رزق ملنا وہ ملنا کوئ مائ کا لعل نہیں روک سکتا..جس تعلق نے بننا وہ بنے گا جس نے ٹوٹنا وہ ٹوٹے گا.. یہ رزق ملے گا ہی تب تک جب تک سانس کا رزق چلے گا...اللہ سبحان و تعالی' نے جو دعا کا زبان پر رزق جاری کیا وہ اپنا کوٹا پورا کرے گا..جو رشتہ تعلق کا رزق ہے ہی نہیں وہ کوئ نہیں دے سکتا....زندگی ایک رزق ہی تو ہے حضرت انسان کو عطا کردہ جس کے مختلف ڈیپارٹمنٹس ہیں. جس کا جتنا اسٹاک ہے وہ جاری رہے گا جہاں اسٹاک ختم وہ ڈیپارٹمنٹ ختم..اب اس پر حسرت نہیں پالنی کسی اور کو دیکھ کر..اور جو ڈیپارٹمنٹ ہے ہی نہیں اسکا شکوہ نہیں کرنا.. صبرو شکر اس رزق پر جو عطا کر دیا گیا جہانوں کے رزاق کی طرف سے.... 
جو رزق نصیب میں ہے وہ چل کر آئے گا 
جو نہیں ہے وہ آکر بھی چلا جائے گا

سمیریات

Friday 7 September 2018

منگت

مانگو گے نہیں تو ملے گا کیسے۔۔
ہر چیز ہر بات ہر جذبہ ہر خیال ہر جنبش ہر ادا ہر قدم ہر طاقت ہر ہمت ہر فضل ہر خواب ہر حقیقت ہر نجات حتیٰ کہبہر آزمائش و مصیبت ۔۔
سب کی منگت ہوتی ہے تو ملتے ہیں بندیا۔۔
یہ منگت زبان سے ہی نہیں ہر عمل ہر خیال ہر اٹھی نظر ہر تصور سے مانگی جاتی ہے ۔۔لفظوں کی محتاج نہیں ہے۔۔ 
ہدایت بھی مانگے سے ملتی ہے اور جو کہتے کہ "اسے" تو سب پتہ ہے تو مانگوں کیوں؟ تو جان لے بندیا پھر بھٹکے گا اور ایسے ہی بے کل رہے گا۔ 
تو مانگ ۔۔مانگ کر تو دیکھ اپنے لفظ سے نہ سہی اپنے عمل سے۔۔تجھے ملے گا سب۔۔ 
ہاں تو سوچے گا کہ اسے ہدایت کیسے مل گئ جس نے کبھی بظاہر مانگا ہی نہیں اور شاید چاہا ہی نہیں تو کیا پتہ کس لمحے کس ساعت اسکی زبان سے کوئ لفظ نکلا ہو اسکی نظر آسمان کی طرف اٹھی ہو اسکا کوئ عمل مانگت بن گیا ہو ۔۔اور وہ ہدایت یاب ہوگیا ہو۔۔۔
تو مانگے کے ہم سب اور منگت ہی ہماری کل متاع۔۔
مانگنا ہے اور بس بے دھڑک مانگنا ہے۔۔۔ 
سمیریات

اللہ سےگفتگو

يَمْحُوا اللّـٰهُ مَا يَشَآءُ وَيُـثْبِتُ ۖ وَعِنْدَهٝٓ اُمُّ الْكِتَابِ (39) الرعد

اللہ جو چاہے موقوف کر دیتا ہے اور باقی رکھتا ہے، اور اسی کے پاس اصل کتاب ہے۔

سبحان اللہ ۔ اللہ کی شان عظیم ۔ بے شک وہ چاہے تو مٹا دے چاہے تو لکھ دے تو اے میرے مالک میرےخالق میری تقدیر کے لکھنےوالے وہ لکھا جو میری روح کے ساتھ نتھی کر دیا گیا اسمیں ،میں نیکوکاروں میں سے ہوں تو مجھے ثابت قدم رہنا لکھ دینا اگر میں ان میں ہوں جو تیرے پسندیدہ نہیں تو اسکو مٹا کر مجھے اپنے پسندیدہ لوگوں میں کر دینا۔ بے شک بے شک آپ ہر چیز پر قادر ہیں ہر بات کو جانے والے میری روح کی اتھاہ گہرائیوں کو سمجھنے والے میرے لیے اپنا دیدار لکھ دینا اور اس دیدار کے لیے جو کام آپکے پسندیدہ وہ مجھے کرنے کی توفیق و ہمت دینا۔۔اللہ مجھے اس سے دور کر دے دور کر دے دور کر دے جومجھے آپ سے دور کرے اور مجھے اسکے قریب کر دے قریب کر دے قریب کر سے جق مجھے آپ سے قریب کرے ۔ دنیا سے رخصت ہوتے دیدار نبی پاکﷺ لکھ دے لکھ دے لکھ دے آمین 
بے شک میرا مالک میرا محبوب میرا اللہ اور اللہ کا محبوب میرا محبوب 
بے شمار درود و سلام نبی آخر الزماں خاتم النبیین پیارے بہت ہی پیارے نبیﷺ پر اور آپکی آل پاک پر۔

قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے 
ڈوبے نہ کبھی میرا سفینہ لکھ دے 
جنت بھی پیاری ہے ساتھ میرے لیے 
اے کاتب تقدیر بیت اللہ و مدینہ لکھ دے

#سمیریات

دعا محبت

یہ بھی تو محبت ہے دعا سے دعا کا تعلق اور دعا کے تحت دل سے دل کا تعلق کہ دعا دینے والے دعا مانگنے والے کسی کو اپنی دعا کا حصہ بنانے والے ا...